Hello Assalamualaikum @everyone, greetings to all from @theindicators. How are you feeling today I hope all are fine and I'm also good.
Have you ever noticed that whenever you are genuinely happy — smiling, enjoying your work, or simply living a peaceful moment — someone suddenly says something that reduces your happiness? This doesn’t just happen to me; it happens to almost everyone. The real question is: why do people often feel uncomfortable seeing others happy?
In my opinion, one major reason is comparison. Humans naturally compare themselves with others. When someone sees another person happy and satisfied even with fewer resources, it creates a strange discomfort inside them. They start thinking, “Why is he happy while I am not?” Without realizing it, they may say something sarcastic or negative that hurts the other person. The truth is, happiness is not fully connected to money or status; it is mostly connected to inner peace.
I personally experienced this many times. Once, I uploaded a very simple picture on social media — nothing luxurious, no expensive place, just a normal moment that made me smile. Some people appreciated it warmly, but a few comments were full of sarcasm. At first, it really hurt me. I kept thinking, I didn’t do anything wrong, so why this negativity? Later I understood that the problem was not my happiness; the problem was their mindset and mood. That day I promised myself that I would never hand over my happiness to other people’s attitudes.
Another time, I shared a small tea gathering photo with friends. Someone commented, “Looks like you’re enjoying too much luxury!” while in reality it was just a very ordinary meetup. That moment made me realize that some people view happiness through a negative lens. They assume that if someone is smiling, it must be showing off. But the truth is, every smile carries a personal story that only the person himself truly knows.
The real issue is also the habit of negative thinking. Some people become so used to finding faults in everything that even joy seems suspicious to them. They try to pull others down to feel better about themselves. But in reality, reducing someone else’s happiness never improves our own life; it only makes our hearts heavier.
Life is already full of struggles. If we learn to participate in each other’s small joys, say a kind word, or simply smile sincerely, it can make a big difference. Happiness does not decrease when shared — it multiplies. We also need to learn not to take every negative comment to heart, because not every word deserves space in our mind.
“Live and let live, stay happy and let others stay happy.”
لوگ دوسروں کو خوش کیوں نہیں رہنے دیتے؟
السلام علیکم @ہر کسی کو، @theindicators کی طرف سے سب کو سلام۔ آج آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں امید ہے سب خیریت سے ہوں گے اور میں بھی ٹھیک ہوں۔
کبھی آپ نے محسوس کیا ہے کہ جب آپ دل سے خوش ہوتے ہیں، ہنستے مسکراتے ہیں، اپنے کام میں مگن ہوتے ہیں تو اچانک کوئی ایسا جملہ سننے کو مل جاتا ہے جو ساری خوشی کو آدھا کر دیتا ہے؟ یہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ تقریباً ہر انسان کے ساتھ ہوتا ہے۔ سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ آخر لوگ دوسروں کو خوش کیوں نہیں دیکھ سکتے؟
میرے خیال میں اس کی ایک بڑی وجہ موازنہ ہے۔ انسان فطری طور پر خود کو دوسروں سے کمپئیر کرتا ہے۔ جب وہ دیکھتا ہے کہ سامنے والا شخص کم وسائل کے باوجود مطمئن اور خوش ہے تو اسے اندر سے ایک چبھن سی محسوس ہوتی ہے۔ وہ سوچتا ہے کہ “اس کے پاس ایسا کیا ہے جو میرے پاس نہیں؟” اور پھر انجانے میں وہ ایسی بات کہہ دیتا ہے جو سامنے والے کے دل کو لگ جاتی ہے۔ حالانکہ خوشی نہ تو پیسوں سے مکمل جڑی ہے اور نہ ہی بڑے اسٹیٹس سے، یہ زیادہ تر انسان کے اندر کے سکون سے وابستہ ہوتی ہے۔
میرا اپنا ایک ذاتی تجربہ ہے۔ ایک بار میں نے صرف ایک عام سی تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی تھی — نہ کوئی لگژری جگہ، نہ کوئی خاص چیز — بس ایک سادہ سا لمحہ جو مجھے اچھا لگا۔ کچھ لوگوں نے خوب تعریف کی مگر دو تین کمنٹس ایسے بھی آئے جن میں طنز تھا۔ شروع میں مجھے واقعی برا لگا۔ میں نے سوچا کہ میں نے تو کچھ غلط نہیں کیا، پھر یہ منفی ردعمل کیوں؟ بعد میں سمجھ آیا کہ مسئلہ میری خوشی نہیں، مسئلہ دوسروں کی سوچ اور ان کے موڈ کا تھا۔ اسی دن میں نے خود سے وعدہ کیا کہ میں اپنی خوشیوں کو دوسروں کے رویوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑوں گا۔
ایک اور موقع پر جب میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ چھوٹی سی چائے کی محفل کی تصویر شیئر کی تو کسی نے کہا “بڑی عیش ہو رہی ہے!” حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ وہ صرف عام سی بیٹھک تھی۔ تب مجھے احساس ہوا کہ کچھ لوگ خوشی کو بھی غلط عینک سے دیکھتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اگر کوئی مسکرا رہا ہے تو شاید دکھاوا کر رہا ہے، جبکہ سچ یہ ہے کہ ہر مسکراہٹ کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے جسے صرف وہی شخص جانتا ہے۔
اصل مسئلہ منفی سوچ کی عادت بھی ہے۔ کچھ لوگ اس قدر عادی ہو جاتے ہیں ہر چیز میں نقص نکالنے کے کہ انہیں خوشی بھی عجیب لگتی ہے۔ وہ دوسروں کو نیچے دکھا کر خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔ مگر سچ یہ ہے کہ کسی کی خوشی کم کرنے سے ہماری زندگی بہتر نہیں ہوتی، بلکہ ہمارا دل مزید بوجھل ہو جاتا ہے۔
زندگی پہلے ہی مشکلات سے بھری ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں شامل ہونا سیکھ لیں، ایک اچھا لفظ کہہ دیں، یا صرف دل سے مسکرا دیں تو بہت فرق پڑ سکتا ہے۔ خوشی بانٹنے سے کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھتی ہے۔ ہمیں خود بھی یہ سیکھنا ہوگا کہ ہر منفی جملے کو دل پر نہ لیں، کیونکہ ہر بات سننے کے لیے نہیں ہوتی۔
"جیو اور جینے دو، خوش رہو اور خوش رہنے دو"
Posted Using INLEO
